ابنا: فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی عوام کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ الشرق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نعلین کفر قدوم اور قدس میں اسرائیل کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور بیت المقدس کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے اس موقع پر صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو ز خمی کردیا ۔ اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرینگ کی ، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جون 2013 - 19:30
News ID: 427381
فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی عوام کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔